کرس گیل ٹی 20 میں دس ہزار رنز کے قریب

بنگلور ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 25 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 37 سالہ گیل ملکی ٹی 20 …

بنگلور ۔ 13 اپریل (اے پی پی) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 25 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 37 سالہ گیل ملکی ٹی 20 ایونٹ سمیت تقریباً دنیا کی تمام لیگز کھیل رہے ہیں جن میں آئی پی ایل، بگ بیش، پی ایس ایل اور بی پی ایل نمایاں ہیں۔ وہ اب تک 288 ٹی 20 میچوں میں 40.54 کی اوسط سے 9975 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Leave a Reply