ہوبارٹ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (کل) ہفتہ کو ہوبارٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن یوتھ ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا …
آسٹریلیا اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ہوبارٹ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) آسٹریلیا اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (کل) ہفتہ کو ہوبارٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن یوتھ ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) ہفتہ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا۔ تیسرا 18 اپریل، چوتھا 21 اپریل اور پانچواں 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہوبارٹ میں شیڈول ہیں۔








