سعودی عرب،ریاض کتب میلہ5 اکتوبر تک جاری رہے گا

ریاض۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سجنے والا کتب میلہ5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ایس پی اے،کے مطابق ریاض میں بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد شاہ سعود یونیورسٹی میں کیا جارہا ہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں متعدد پویلین قائم کیے گئے ہیں جن میں قابل ذکر ’شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ برائے مملکت و چین کے مابین ثقافتی تبادلے بھی خصوصی …

ریاض۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض سجنے والا کتب میلہ5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ایس پی اے،کے مطابق ریاض میں بین الاقوامی کتب میلے کا انعقاد شاہ سعود یونیورسٹی میں کیا جارہا ہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ میلے میں متعدد پویلین قائم کیے گئے ہیں جن میں قابل ذکر ’شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ برائے مملکت و چین کے مابین ثقافتی تبادلے بھی خصوصی طورپر قائم کیا گیا ہے۔

کتب میلے میں ’کیمل ائیر‘ 2024 کے حوالے سے بھی خصوصی پویلین قائم کیا گیا جہاں عرب ثقافت پر مبنی کتب اور اونٹوں کے حوالے سے تصاویر وغیرہ بھی رکھی گئی ہیں۔بچوں کی دلچسپی کےلیے میلے میں مختلف نوعیت کی کہانیوں اور تصاویر پر مبنی کتابیں رکھی گئی ہیں۔کتب میلے میں شاہ عبدالعزیز لائیبریری کے پویلین میں مختلف زبانوں میں ترجمہ شدہ لٹریچر شائقین کے لیے فراہم کیا گیا ہے جن میں عرب تہذیب وثقافت پر مشتمل کتب شامل ہیں۔

مزید خبریں