ریاض۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ مملکت نے پولٹری منصوعات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق وزارتکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران پولٹری سیکٹر میں 511 ملین کلوگرام مرغی کا گوشت مارکیٹ کو فراہم کیا گیا تھا۔پولٹری صنعت میں کامیابی کے حوالے سے وزارت کا …
سعودی عرب میں پولٹری کی صنعت میں ریکارڈ اضافہ

مزید خبریں
ریاض۔28ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ مملکت نے پولٹری منصوعات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اخبار 24 کے مطابق وزارتکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران پولٹری سیکٹر میں 511 ملین کلوگرام مرغی کا گوشت مارکیٹ کو فراہم کیا گیا تھا۔پولٹری صنعت میں کامیابی کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے اس صنعت نے غیرمعمولی ترقی کی اور مقامی سطح پر مرغیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا۔
پولٹری پروڈکشن کی صنعت کو فروغ دینے اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے زرعی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے بھی مالی مدد کی گئی۔وزارت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مملکت تیزی سے مرغی کے گوشت کے حوالے سے مقامی ضرورت کو پورا کرنے کی جانب گامزن ہے اس ضمن میں پولٹری کی صنعت کو مزید توسیع دینے کے لیے مزید سرمایہ کاری کی جارہی ہے تاکہ مرغیوں کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔واضح رہے وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کا منصوبہ ہے کہ مملکت میں پولٹری کی صنعت کو فروغ دیا جائے اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے رعایت دی جاتی ہے جن میں زرعی ترقیاتی بینک کی قرض سکیم بھی شامل ہے۔








