تخلیقی کھلونوں کا عروج چینی معیشت کی نئی قوت کا عکاس

بیجنگ۔28ستمبر (اے پی پی):چین میں ہر شاپنگ مال میں ایک خاص طرح کے کھلونوں کی دکانوں میں کافی رونق اور گہما گہمی ہے اور چینی لوگ ان کھلونوں کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ تخلیقی کھلو نوں کی مقبولیت صرف ایک سطحی احساس نہیں ہے بلکہ اعداد و شمار بھی ان تخلیقی کھلونوں کی مقبولیت کو ثابت کرتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق 2023 میں جاری " تخلیقی کھلونوں …

بیجنگ۔28ستمبر (اے پی پی):چین میں ہر شاپنگ مال میں ایک خاص طرح کے کھلونوں کی دکانوں میں کافی رونق اور گہما گہمی ہے اور چینی لوگ ان کھلونوں کو بہت پسند کر رہے ہیں ۔ تخلیقی کھلو نوں کی مقبولیت صرف ایک سطحی احساس نہیں ہے بلکہ اعداد و شمار بھی ان تخلیقی کھلونوں کی مقبولیت کو ثابت کرتے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق 2023 میں جاری ” تخلیقی کھلونوں کی انڈسٹری ڈویلپمنٹ رپورٹ” کے مطابق ، چین کے تخلیقی کھلونوں کا ریٹیل مارکیٹ حجم 2015 میں صرف 6.3 بلین یوآن تھا ، 2021 میں یہ 34.5 بلین یوآن تک بڑھ گیا اورتوقع ہے کہ 2026 میں یہ حجم 110.1 بلین یوآن تک پہنچ جائے گا۔تخلیقی کھلونے ،جنہیں انگریزی میں آرٹ ٹوائیز یا ڈیزائنر ٹوائیز کہا جاتا ہے ،عام طور پر فنکاروں اور ڈیزائنرز کی جانب سے تخلیق کردہ کھلونے ہیں اور لوگ انہیں جمع کرنا پسند کرتے ہیں ۔

بچوں کے روایتی کھلونوں کے برعکس ، تخلیقی کھلونے اکثر 15 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہیں جو کھلونے خریدنے اور جمع کی مزید خواہش اور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔چین میں ، تخلیقی کھلونوں کی مینوفیکچرنگ میں ایک مکمل صنعتی چین تشکیل دی گئی ہے۔ تخلیقی کھلونوں کا عروج نہ صرف چین کی معیشت کے لئے نئی قوت محرکہ فراہم کرتا ہے بلکہ چین کی معاشی ترقی کی ٹھوس بنیاد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

مکمل صنعتی چین ، بڑی مارکیٹ ، تخلیقی صلاحیت، کھلے رویے ، صنعتی نظام ، معیار کی مسلسل بہتری اور دیگر عوامل ، یہ سب چین کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک کلید کی حیثیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں معاشی میدان میں ان سے مزید ثمرات پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں