پاکستان واپڈا نے انٹر ڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مجموعی طور پر پاکستان واپڈا نے جیت لی جبکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے کے کھلاڑیوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان واپڈا کے 18 سالہ طلحہ طالب نے چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو اور سنیئر جنرل منیجر جاوید انور …

لاہور ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مجموعی طور پر پاکستان واپڈا نے جیت لی جبکہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے کے کھلاڑیوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور پاکستان واپڈا کے 18 سالہ طلحہ طالب نے چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو اور سنیئر جنرل منیجر جاوید انور بوبک نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلزاور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر ریلوے سپورٹس بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدال یار خان، سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن ہمدان نذیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن حافظ عمران بٹ، نائب صدر محمد راشد ملک، سیکرٹری امجد امین بٹ اور سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Leave a Reply