اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ چائینہ ہائی ٹیک فئیر‘‘ میں شرکت کے لئے08 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش چین کے شہر شینگ زھین میں 14تا 16نومبر جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ افراد و …
بین الاقوامی تجارتی نمائش’’چائینہ ہائی ٹیک فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ چائینہ ہائی ٹیک فئیر‘‘ میں شرکت کے لئے08 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش چین کے شہر شینگ زھین میں 14تا 16نومبر جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








