پاکستان سنگل ونڈو کے خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام نے صنفی مساوا ت کے شعبہ میں ڈبلیوٹی اوکا انعام جیت لیا

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) نے پاکستان سنگل ونڈو کے "خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام" کو صنفی مساوا ت کے شعبہ میں بین الاقوامی انعام سے نوازاہے ۔پاکستان سنگل ونڈوکی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو کے "خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے لیے "صنفی مساوات میں بین الاقوامی انعام" دیا گیا ہے۔ انعام دینے …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیوٹی او) نے پاکستان سنگل ونڈو کے "خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام” کو صنفی مساوا ت کے شعبہ میں بین الاقوامی انعام سے نوازاہے ۔پاکستان سنگل ونڈوکی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو کے "خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے لیے "صنفی مساوات میں بین الاقوامی انعام” دیا گیا ہے۔

انعام دینے کی تقریب پبلک فورم 2024 کے دوران منعقد ہوئی۔ڈبلیوٹی اور نے یہ انعام حال ہی میں متعارف کرایا ہے اور یہ ان حکومتوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے صنفی مساوات کے حوالے سے تجارت میں نتیجہ خیز اقدامات کیے ہوں۔ خدیجہ پروگرام کاروباری خواتین کو بین الاقوامی تجارت میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ انعام پاکستان کی حکومت کی منصفانہ اور مساوی تجارت کو فروغ دینے کے لیے شمولیتی پالیسیوں اور عملی اقدامات کا اعتراف ہے، جس میں سرحد پار تجارت کے شعبے میں صنفی مساوات پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

ڈبلیوٹی اوکے مطابق پاکستان کا خدیجہ پروگرام باقی شرکاء کے مقابلے میں زیادہ نمایاں رہا۔عالمی تجارتی تنظیم میں نیو زی لینڈ کی سفیر اور مستقل نمائندہ کلیر کیلی نے پبلک فورم 2024 کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام کی کامیابیوں کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ خدیجہ پروگرام نے کاروباری خواتین کو بین الاقوامی منڈیوں اور عالمی مواقع تک رسائی فراہم کرکے ان کو بااختیار بنایا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم میں پاکستان کے سفیر علی سرفراز حسین نے "خدیجہ وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام” کے لیے پہلا "صنفی مساوات میں بین الاقوامی انعام” جیتنے پر پاکستان اور پاکستان سنگل ونڈو کو دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ انعام خدیجہ پروگرام کی خواتین کی بین الاقوامی تجارت میں شمولیت کو بڑھانے میں نتیجہ خیز حکمت عملیوں اور تکنیکوں کے ذریعے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا منہ بولتا شبوت ہے۔

پاکستان کی جانب سے انعام وصول کرتے ہوئے پاکستان سنگل ونڈوکے خدیجہ پروگرام کی سربراہ، مصباح کھٹانہ نے کہاکہ خدیجہ’ پروگرام کا نام دنیا کی پہلی مسلمان خاتوں ام المومنین حضرت خدیجہ کے نام پررکھاگیاہے جو پہلی بین الاقوامی مسلمان خاتون تاجربھی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام کا ڈیزائن معلومات ، مالی اور ڈیجیٹل خواندگی ، بین الاقوامی منڈیوں اور بزنس ٹوبزنس علقات تک رسائی پرمشتمل ہے۔

پاکستان سنگل ونڈوکے سی ای او سید آفتاب حیدر نے بتایا کہ پاکستان کے لیے یہ انعام حاصل کرنا واقعی ایک بڑا اعزاز ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ خدیجہ پروگرام کو اس سلسلے میں ہماری کوششوں کے لیے تسلیم کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستان کی مثبت تصویر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں