غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی ،یواے ای امیگریشن

ابو ظہبی۔9اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن آف امیگریشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر سے تفتیشی مہم شروع ہو گی۔ اردو نیوز کے مطابق دبئی میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں ہیں انہیں حکومت کی جانب سے دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ …

ابو ظہبی۔9اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن آف امیگریشن نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور مہلت ختم ہونے کے بعد یکم نومبر سے تفتیشی مہم شروع ہو گی۔ اردو نیوز کے مطابق دبئی میں مقیم ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں ہیں انہیں حکومت کی جانب سے دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ اس دوران وہ بغیر کسی جرمانے یا اضافی فیس کے اپنا سٹیٹس درست کرالیں۔ اس مہلت سے وہ تارکین بھی مستفید ہو سکتے ہیں جن کے اقامے ایکسپائر ہیں اور وہ مستقل طورپر اپنے ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔

ایسے افراد مہلت کے دوران اپنے سفر کو قانونی بنانے کے لیے مہلت سے مستفیدہو سکتے ہیں۔ مہلت کے دوران اصلاح حال کرانے والوں کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا جس کے بعد وہ جب چاہیں دوسرے ویزے پر امارات آ سکتے ہیں۔ فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرسہیل سعدالخلیلی نے کہا ہے کہ کہ مہلت 31 اکتوبر کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد تفتیشی مہم شروع کی جائے گی۔تفتیش کے دوران گرفتار ہونے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں جرمانے اور ملک بدری کی سزا شامل ہے۔