غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 4لاکھ شہری پھنس کر رہ گئے ہیں ، انروا

اقوام متحدہ ۔10اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "انروا" کی سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے کم ازکم چار لاکھ شہری پھنس کر رہ گئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے ایکس جاری پوسٹ میں لکھا کہ کم از کم چار لاکھ فلسطینی شہری علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو نقل مکانی …

اقوام متحدہ ۔10اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "انروا” کی سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے کم ازکم چار لاکھ شہری پھنس کر رہ گئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے ایکس جاری پوسٹ میں لکھا کہ کم از کم چار لاکھ فلسطینی شہری علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو نقل مکانی پر بار بار مجبور کر رہی ہے۔

لیکن ان کے پاس ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں وہ جا سکیں۔ کہ غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی کے پناہ گزین کیمپوں کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ کسی قسم کا بنیادی سامان موجود نہیں ہے اور غزہ میں ایک بار فلسطینیوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ فوجی آپریشن سے پولیو ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کو بھی خطرہ ہے۔