چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،افتخار علی ملکرہ پاکستان سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،افتخار علی ملک

145

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کا چار روزہ دورہ پاکستان دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ برادرانہ تعلقات اور دوستی کے ناقابل تسخیر رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دورہ غیر متزلزل دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے جو کئی دہائیوں سے چین پاکستان تعلقات کی بنیاد ہے،دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے پہاڑوں سے بلند اور سمندر سے گہرے ہیں۔

چینی وزیر اعظم کا دورہ ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس دورہ سے مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت،بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔افتخار علی ملک نے کہا کہ چین پہلے ہی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور سی پیک کا اہم شراکت دار ہے اور اس نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ سے ان اقتصادی اقدامات کو مزید فروغ ملے گا جو باہمی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی اور اقتصادی امور پر مذاکرات کے علاوہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری اور سیاسی تعاون کو بھی فروغ دے گا،چینی وزیراعظم کا دورہ اس عظیم دوستی کی علامت ہے جو باہمی احترام،اعتماد اور مشترکہ بنیادوں پر استوار ہے۔