اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کارحجان رہااورکے ایس ای100انڈیکس 578.96پوائنٹس کے اضافہ کے بعد85840.34پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر442کمپنیوں کے حصص کالین دین ہواجن میں سے 202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،173کی قیمتوں میں کمی اور67کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 422.107ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 24.46ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 222.48پوائنٹس کے اضافہ کے بعد27234.16پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1230.24پوائنٹس کے اضافہ کے بعد129360.32پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 7.164ارب روپے کے سودے طے پائے۔
پی ٹی سی ایل کے 37868367 حصص، حب پاورکمپنی 33284625 حصص اورکوہ نورسپننگ ملز کے 22458138 حصص کالین دین ہوا۔فرسٹ کیپٹل مضاربہ،کوہ نورسپننگ ملز اورلال پیرلمیٹد سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔