افتخار علی ملک کی ایس سی او سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم کو مبارکباد

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے انتہائی کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کے اس کے مثبت نتائج علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں پاکستان کے کردار کو مزید فروغ دیں گے۔ …

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے انتہائی کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کے اس کے مثبت نتائج علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں پاکستان کے کردار کو مزید فروغ دیں گے۔

جمعرات کو اپنے مبارکباد کے بیان میں انہوں نے کہا کہ سمٹ کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور دنیا پر یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان پرامن اور محفوظ ملک ہے اور وہ اس اعلی ترین سطح کی اجلاس کی میزبانی کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم علاقائی ممالک کے لیڈروں کا یہ اجتماع خطے میں تعاون اور امن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چین اور روس جیسے ممالک کی شرکت پاکستان کی قیادت پر ان کے اعتماد کی مظہر ہے۔

اس سے اقتصادی، جغرافیائی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع بھی میسر آیا ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ کی دیگر بڑی اقوام کے رہنماں کے ہمراہ اسلام آباد میں موجودگی خطے میں سفارتی اور اسٹریٹجک ملک کے طور پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

 

مزید خبریں