ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,971 روپے کی کمی کے بعد 244,684 روپے سے کم ہو کر 242,713 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 224,294 روپے سے کم ہو کر 222,484 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 روپے اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,757 ڈالر سے کم ہو کر 2,734 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں