پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کےلئے پندرہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور۔25اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پندرہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سرفراز احمد ٹیم کے کپتان ہوں گے، اظہر علی اور عمر اکمل کم بیک کرنے میں کامیاب جبکہ کامران اکمل، محمد اصغر اور آصف ذاکر ڈراپ کردیئے گئے۔ اعلان کردہ ٹیم میں احمد شہزاد، اظہر علی، …

لاہور۔25اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پندرہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سرفراز احمد ٹیم کے کپتان ہوں گے، اظہر علی اور عمر اکمل کم بیک کرنے میں کامیاب جبکہ کامران اکمل، محمد اصغر اور آصف ذاکر ڈراپ کردیئے گئے۔ اعلان کردہ ٹیم میں احمد شہزاد، اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ یکم جون سے 18جون تک انگلینڈ میں ہوگا۔

Leave a Reply