متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد

154
متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد

ابوظہبی۔5نومبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔یو اے ای کے خبررساں ادارے وام کے مطابق سائبر سیکیورٹی کونسل اور امرسیو لیبز نے’’ دبئی سائبر ڈرل ‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا ہے جس نے اہم قومی انفراسٹرکچر (سی این آئی ) کو لاحق ممکنہ خطرات کے خلاف متحدہ عرب امارات کے اداروں کے سائبر سیکیورٹی کے موقف کو تقویت دی ہے۔

سائبر سیکیورٹی ڈرل کی تقریب میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 25 بڑی تنظیموں کے شرکاء شامل تھے۔

یہ ڈرل ایک ایوارڈ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔عالمی معیار کے سائبر بحران کے ماہرین کی موجودگی میں متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد الکویتی نے ڈرل کی تقریب سے خطاب کیا اور ایگزیکٹو اور تکنیکی ٹیموں کو خطرات کے خلاف لچک پیدا کرنے کے بہترین طریقوں کے ساتھ ایک ناقابل فراموش پریکٹیکل لرننگ کا تجربہ پیش کیا۔