ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کرےگی، صادق محمد

لاہور ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح یاسر شاہ اور محمد عامر کی بہترین باﺅلنگ اور بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث ممکن ہوئی اور آئندہ میچز میں بھی یاسر شاہ اور محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بدھ کو …

لاہور ۔ 26 اپریل (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح یاسر شاہ اور محمد عامر کی بہترین باﺅلنگ اور بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث ممکن ہوئی اور آئندہ میچز میں بھی یاسر شاہ اور محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بدھ کو ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کنڈیشنز یو اے ای کی طرح ہیں اور وہاں پر کھیلتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کو کسی دقت کا سامنا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی بیٹنگ مثالی ہے۔

Leave a Reply