وزیر دفاع خواجہ آصف کی ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات ، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ روس ایک اہم ملک ہے اور پاکستان کثیر الجہتی دنیا میں ترقی کی مثبت حکومت عملی میں اس کی بڑھتی ہوئی قوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ روس ایک اہم ملک ہے اور پاکستان کثیر الجہتی دنیا میں ترقی کی مثبت حکومت عملی میں اس کی بڑھتی ہوئی قوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ خطے میں روس کے کردار کو پاکستان تسلیم کرتا ہے ۔ انہوں نے بیان کیاکہ عسکری تکنیکی تعاون کامعاہدہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روسی نیوی کی پاکستان نیوی کے ساتھ مشقوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

Leave a Reply