لفتھانزا نے اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی

برلن۔12نومبر (اے پی پی):جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں15 دسمبر تک توسیع کا اعلان کر دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق لفتھانزانے گزشتہ روز یہ توسیع 25 نومبر کو پہلے سے اعلان کردہ پروازوں کی معطلی کے خاتمے سے پہلے کر دی ہے اور اب یہ معطلی 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ لفتھانزا کے ساتھ …

برلن۔12نومبر (اے پی پی):جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا نے غزہ اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں15 دسمبر تک توسیع کا اعلان کر دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق لفتھانزانے گزشتہ روز یہ توسیع 25 نومبر کو پہلے سے اعلان کردہ پروازوں کی معطلی کے خاتمے سے پہلے کر دی ہے اور اب یہ معطلی 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔

لفتھانزا کے ساتھ منسلک ایئرلائنز میں آسٹرین ایئر لائنز، سوس اور یورو ونگز شامل ہیں۔اعلان کے مطابق فرینکفرٹ اور میونخ سے تل ابیب کے لیے لفتھانزا کی پروازیں بھی رواں سال کے آخر تک معطل رہیں گی جنہیں اس سے پہلے کے اعلان کے مطابق 25 نومبر کے بعد بحال ہوجانا تھا۔

لفتھانزا کے گروپ کے اندر کام کرنے والی دیگر تمام فضائی کمپنیاں بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں توسیع کر رہی ہیں اور ان کی یہ توسیع لفتھانزا کی طرح 15 دسمبر تک جاری رہے گی۔ تاہم بعد ازاں اس بارے میں نئے حالات کا جائزہ لے کر نیا فیصلہ کیا جائے گا۔