توقع ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ بھی نیٹو میں اپنے فرائض ادا ، یوکرین کی عسکری حمایت جاری رکھے گی،برطانیہ

لندن۔12نومبر (اے پی پی):برطانیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں آئندہ امریکی انتظامیہ بھی نیٹو میں اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی اور یوکرین کی عسکری تائید و حمایت جاری رکھے گی۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نےگزشتہ روز بیان میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں بھی امریکا یوکرین کی …

لندن۔12نومبر (اے پی پی):برطانیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں آئندہ امریکی انتظامیہ بھی نیٹو میں اپنے فرائض ادا کرتی رہے گی اور یوکرین کی عسکری تائید و حمایت جاری رکھے گی۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نےگزشتہ روز بیان میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت میں بھی امریکا یوکرین کی تائید و حمایت تب تک جاری رکھے گا جب تک کہ یہ تنازعہ حل نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ امریکا برطانیہ جیسے اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور یوکرین کے شانہ بشانہ بھی، چاہے اس میں جتنا بھی عرصہ لگے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے دوران بھی نیٹو میں امریکی کردار اور یورپی سلامتی سے متعلق واشنگٹن کا پختہ عزم دونوں بہت مضبوط رہیں گے۔ برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ خود بھی ماضی میں اس امر کی وکالت کرتے رہے ہیں کہ یورپی اقوام کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافے کے سلسلے میں اب تک کے مقابلے میں زیادہ بوجھ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ توقع نہیں کرتا کہ امریکا اپنا رخ موڑ کر نیٹو سے دوری اختیار کر لے گا اس لیے کہ امریکی رہنما مغربی دفاعی اتحاد کی اہمیت کو پوری طرح سمجھتے ہیں، انہیں اس بات کا بھی مکمل شعور ہے کہ یورپ میں مزید تنازعے سے بچنا کتنا ضروری ہے۔