بگ تھری کا خاتمہ، آئی سی سی نے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی

دبئی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بگ تھری کا خاتمہ کرتے ہوئے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی، نئے مالیاتی ماڈل کے حق میں 13 اور مخالفت مین ایک ووٹ آیا، پاکستان سمیت 7 ممالک کو 2023ءتک 132 ملین ڈالر ملیں گے، نئے ماڈل کی حتمی منظوری جون میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں دی جائے گی۔ جمعرات …

دبئی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بگ تھری کا خاتمہ کرتے ہوئے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی، نئے مالیاتی ماڈل کے حق میں 13 اور مخالفت مین ایک ووٹ آیا، پاکستان سمیت 7 ممالک کو 2023ءتک 132 ملین ڈالر ملیں گے، نئے ماڈل کی حتمی منظوری جون میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں دی جائے گی۔ جمعرات کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں آئی سی سی سے بگ تھری یعنی بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری کا خاتمہ ہو گیا اور تمام ممبرز ممالک کیلئے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری دے دی گئی ہے، اراکین نے ووٹ کے ذریعے نئے مالیاتی ماڈل اور گورننس تبدیلیاں متعارف کرانے کی بھی منظوری دی جو بگ تھری کا موجودہ نظام ختم کرنے کیلئے ضروری تھا، تنظیم کا نیا ترمیمی مالیاتی ماڈل منظور کر لیا گیا، یہ ماڈل رواں برس جون میں آئی سی سی فل کونسل کے سامنے توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply