رباط۔12نومبر (اے پی پی):مراکش کی عدالت نے وزیر انصاف عبداللطیف کی شہرت کو نقصان پہنچانے والی خبریں دینے والے صحافی حامد مہدوی کو 18 ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق صحافی پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف کی شہرت کو نقصان پہنچانے والی خبریں دی تھیں۔ حامد مہدوی نیوز ویب سائٹ بادل کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔ انہیں حکومتی …
مراکش، وزیر انصاف کی شہرت کو نقصان پہنچانے والے صحافی کو 18 ماہ قید کی سزا

مزید خبریں
رباط۔12نومبر (اے پی پی):مراکش کی عدالت نے وزیر انصاف عبداللطیف کی شہرت کو نقصان پہنچانے والی خبریں دینے والے صحافی حامد مہدوی کو 18 ماہ قید کی سزا سنادی ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق صحافی پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف کی شہرت کو نقصان پہنچانے والی خبریں دی تھیں۔ حامد مہدوی نیوز ویب سائٹ بادل کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔ انہیں حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے سخت تنقید کرنے والے صحافی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
وزیر پر فراڈ میں ملوث ہونے سے متعلق خبریں دے کر انہوں نے وزیر کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد وزیر انصاف نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔ حامد مہدوی کو 18 ماہ قید کی سزا سنانے کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔عدالت کے سامنے حامد مہدوی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بے قصور ہے، ایسا کوئی جرم نہیں کیا جس کی سزا دی جارہی ہے،
تاہم سزا کے فیصلے کے بعد انہوں نے اس بارے میں کچھ قطعیت کےساتھ نہیں کہا کہ وہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کریں گے یا نہیں۔مراکش کے انسانی حقوق کے شعبے کا کہنا ہے کہ صحافی کو عدالت نے سزا صحافتی ضابطہ اخلاق کے تحت سنانے کے بجائے تعزیرات کے قانون کے تحت سنائی ہے۔








