ہیٹی کے نئے وزیر اعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،سکیورٹی بحال کرنےکا عہد

پورٹو پرنس۔12نومبر (اے پی پی):ہیٹی کے نئے وزیراعظم ایلکس ڈیڈیئر فلز ایمی نے عہدے کا حلف اٹھالیا اور ملک میں سکیورٹی کی بحالی اور گینگ تشدد سے نمٹنے کا وعدہ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے پہلے ریمارکس میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح سلامتی کو بحال کرنا ہے جو کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے …

پورٹو پرنس۔12نومبر (اے پی پی):ہیٹی کے نئے وزیراعظم ایلکس ڈیڈیئر فلز ایمی نے عہدے کا حلف اٹھالیا اور ملک میں سکیورٹی کی بحالی اور گینگ تشدد سے نمٹنے کا وعدہ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے پہلے ریمارکس میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح سلامتی کو بحال کرنا ہے جو کامیابی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے مشکل حالات سے واقف ہیں لیکن انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں، اپنی صلاحیتیں قومی کاز کی خدمت میں لگائیں گے۔ واضح رہے کہ صرف پانچ ماہ قبل نامزد ہونے کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کونیل کو9 رکنی عبوری کونسل نے اتوار کو معزول کر دیا تھا۔