مسقط۔12نومبر (اے پی پی):اومان نے اپنا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ سیٹلائٹ اومان کے لئے خلا سے ایسا ڈیٹا اور تصاویر فراہم کرے گا جو آنے والے سالوں کے دوران سلطنت اومان کے لیے شہری پلاننگ ، جنگلات کی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبے کےلئے مفید ہوں گی۔اس سیٹلائٹ کو اومان نے او ایل۔ 1 کا نام دیا ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی جدید …
اومان نے اپنا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

مزید خبریں
مسقط۔12نومبر (اے پی پی):اومان نے اپنا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ سیٹلائٹ اومان کے لئے خلا سے ایسا ڈیٹا اور تصاویر فراہم کرے گا جو آنے والے سالوں کے دوران سلطنت اومان کے لیے شہری پلاننگ ، جنگلات کی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبے کےلئے مفید ہوں گی۔اس سیٹلائٹ کو اومان نے او ایل۔ 1 کا نام دیا ہے، جسے مصنوعی ذہانت کی جدید سہولت سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل بنایا گیا ہے۔ اسے چین کی مدد سے چین راکٹ مینوفیکچرنگ سی اے ایس سپیس سے لانچ کیا گیا ہے۔
ملک کا جدید ترین ٹیکنالوجی کی بنیاد پر مقامی طور پہلا تیار کردہ یہ سیٹلائٹ مشاہداتی صلاحیت کے حوالے سے غیر معمولی ہے جو مصنوعی ذہانت سے مزین ہونے کی وجہ سے غیر معمولی فاصلے سے بھی چیزوں کو سمجھنے کی اہلیت کا حامل ہے۔اس کی تیاری بنیادی طور پر اومان کی فضاؤں کی مانیٹرنگ اور جائزے کے لیے کی گئی ہے۔ جو ریئل ٹائم میں تصاویر کی فراہمی میں مدد دے گا، جس سے قدرتی وسائل کے حوالے سے بھی اومان کو اپنے منصوبے تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔
اس کے لیے اومان نے چین کی خلائی کمپنی سٹار وژن کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔ سیٹلائٹ تیار کرنے میں اومان کی سرکاری کمپنی مارس ڈویلپمنٹ اور انویسٹمنٹ کمپنی نے باہمی طور پر تعاون کیا ہے۔ اومان نے اس سیٹلائٹ کی تیاری اور لانچنگ کے لیے 2020 میں اعلان کیا تھا، جس کے لیے سرکاری و نجی شعبے نے باہم شراکت داری کا فیصلہ کیا۔








