اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعرات کو ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان گہرے دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی65ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے عرفان …
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعرات کو ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان گہرے دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی65ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان علمی، ادبی اور ثقافتی رشتوں میں مزید اضافہ ہونا چاہئے۔ عرفان صدیقی نے جاپانی اور پاکستانی ادب کے باہمی تراجم کی تجویز بھی پیش کی جسے جاپانی سفیر نے بہت سراہا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کو باہمی دورں کے زیادہ مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان گزشتہ سال سے مہاتمابدھ کے یومِ پیدائش پر وسا کھ میلہ منعقد کر رہا ہے جس میں سری لنکا، بھوٹان، چین اور دوسرے ممالک سے بدھ بھکشو شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ انہوں نے جاپانی سفیر کو دعوت دی کہ اس سلسلے میں جاپان کے وفد کوبھی خوش آمدید کہا جائے گا۔









