اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ مخلصانہ کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں وہ روس کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتا ہے، موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بہترین ہے اور اس نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو نیشنل سکول …
صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں زیر تربیت افسران سے خطاب
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ مخلصانہ کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں وہ روس کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتا ہے، موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بہترین ہے اور اس نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات جمعرات کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے زیرِ تربیت افسران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہماری ترجیح ہے۔اس سلسلے میں پاکستان روس کے مثبت کردار کو خوش آئند سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات کی خرابی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں، اس لیے پاکستان نے افغانستان میں استحکام کی ہرکوشش کی کامیابی کیلئے خلوص سے کام کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ روس سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور روس کے ساتھ خوشگوار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ریاست کی اکائیوں میں احساس محرومی تب پیداہوتا ہے جب عوامی مسائل کے حل کی رفتار سست ہوجائے۔ اس سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ اس لئے عوامی مسائل کے حل کیلئے ضابط کار کو رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔









