نجی شعبہ کی پہلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی بہت جلد اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا اعلان اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) نجی شعبہ کی پہلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی بہت جلد اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، نیشنل سکلز یونیورسٹی چند ماہ میں اسلام آباد میں قائم کی جائے …
وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا اعلان
نجی شعبہ کی پہلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی بہت جلد اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا اعلان
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) نجی شعبہ کی پہلی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی بہت جلد اسلام آباد میں قائم کی جائے گی، نیشنل سکلز یونیورسٹی چند ماہ میں اسلام آباد میں قائم کی جائے گی۔ وزیر مملکت برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے نیلور میں الفاربی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر اس بات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم معاشرے کی روایتی تعلیم میں اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص تربیت یافتہ شخص نہ صرف خود بہترین محفوظ یقینی رزوزگار کے مواقع حاصل کرتا ہے بلکہ معاشرہ بھی اس کی مہارت سے مستفید ہوتا ہے۔ تکنیکی اور ووکیشنل تعلیم پر توجہ نہ صرف انفرادی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ ملکی پیدواریت میں بھی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کو ووکیشنل تعلیم حاصل کر کے معاشرہ کا مفید رکن بننا چاہئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ روایتی تعلیم کے علاوہ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ طلباءمیں مثبت سوچ پیدا کریں ان کو ٹیم ورک کی تربیت دیں اور ان کو ضابطہ اخلاق سکھائیں۔









