وزیرمملکت برائے تعلیم ، داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول انجینئر بلیغ الرحمان کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تعلیم ، داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی بہترین نشونما ملک و قوم کی ترقی کےلئے اہم ہے‘ بچوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ادارہ برائے تحفظ ِ حقوق اطفال( سپارک) …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تعلیم ، داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی بہترین نشونما ملک و قوم کی ترقی کےلئے اہم ہے‘ بچوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ادارہ برائے تحفظ ِ حقوق اطفال( سپارک) کی سالانہ رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ادارہ برائے تحفظ ِ حقوق اطفال سپارک نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت اور متعلقہ عملدرآمد کے اداروں کو رہنمائی فراہم کرتی ہے۔انھوں نے سالا نہ رپورٹ کے اجراءپر سارک کی کوششوں کی تعریف کی۔انھوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انھیں حقوق فرہم کرنا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کی اولین ذمہ داری ہے، سالانہ رپورٹ موجودہ قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور نئے قوانین کی تیاری میں متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کرے گی۔

Leave a Reply