برازیل کے دارالحکومت میں سپریم کورٹ کے قریب دو دھماکے، ایک شخص ہلاک

برازیلیا۔14نومبر (اے پی پی):برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں سپریم کورٹ کے قریب دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیاجس کے بعد عدالت کو خالی کر الیاگیا۔دی گارڈین کے مطابق دھماکے بدھ کی شام ساڑھے سات بجے محض 20 سیکنڈ کے وقفے سے ہوئے۔ برازیلیا کے فیڈرل ڈسٹرکٹ کی نائب گورنر سیلینا لیاؤ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلا دھماکہ پارکنگ میں موجود ایک کار میں ہوا جس کے …

برازیلیا۔14نومبر (اے پی پی):برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں سپریم کورٹ کے قریب دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیاجس کے بعد عدالت کو خالی کر الیاگیا۔دی گارڈین کے مطابق دھماکے بدھ کی شام ساڑھے سات بجے محض 20 سیکنڈ کے وقفے سے ہوئے۔

برازیلیا کے فیڈرل ڈسٹرکٹ کی نائب گورنر سیلینا لیاؤ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلا دھماکہ پارکنگ میں موجود ایک کار میں ہوا جس کے فوراً بعد برازیل کی کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی دفاتر کے باہرتھری پاورز سکوائر نامی پلازے میں ایک اور دھماکہ ہوا۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے۔نائب گورنرنے کہا کہ مشتبہ شخص نے سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی تصاویر میں تھری پاورز سکوائر پلازہ میں ایک زخمی کی لاش دکھائی گئی جبکہ فائر فائٹرز نے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ملٹری پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔