جدہ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے کسٹمز حکام نے 3 مختلف مقامات سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نےکارروائی کے دوران 2 لاکھ ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،جو گھریلو برتنوں پر مشتمل پوسٹل پارسل کے اندر چھپائی گئی تھیں۔ دوسری کوشش …
سعودی کسٹمز کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، 10 افراد گرفتار

مزید خبریں
جدہ۔18نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے کسٹمز حکام نے 3 مختلف مقامات سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نےکارروائی کے دوران 2 لاکھ ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،جو گھریلو برتنوں پر مشتمل پوسٹل پارسل کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
دوسری کوشش ریاض ڈرائی پورٹ کسٹم نے ناکام بنائی، یہاں 4 لاکھ 3 ہزار 125 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والے ایک کنٹینر کے اندر چھپائی گئی تھیں۔تیسری کوشش البطحا کسٹمز حکام نے پکڑی، جس میں 41990 نشہ آور گولیاں اور 500 گرام نشہ آور پاؤڈر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
یہ ساری منشیات بندرگاہ کے ذریعے مملکت آنے والی واشنگ مشین کے آلات پر مشتمل ایک کھیپ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔کسٹم حکام نے کہا کہ سمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے بعد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ کوآرڈینیشن کرتے ہوئے مملکت میں ان کے وصول کندگان کی گرفتاری کی اور اس حوالے سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا کام مملکت میں ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کی کوششوں کو ختم کرکے معاشرے کی سلامتی اور تحفظ کو بڑھانا ہے۔








