آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان کے باعث 20 پروازیں منسوخ ، متعدد املاک کو نقصان

کینبرا۔18نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان نے تباہی مچا دی جس سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد املاک کو نقصان پہنچا ۔ شنہو اکے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے پیر کو شمال مشرقی نیو ساؤتھ ویلز میں گرج چمک کے ساتھ مزید شدید طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔نیو ساؤتھ ویلز سٹیٹ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست بھر میں 278 …

کینبرا۔18نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان نے تباہی مچا دی جس سے 20 سے زائد پروازیں منسوخ اور متعدد املاک کو نقصان پہنچا ۔

شنہو اکے مطابق بیورو آف میٹرولوجی نے پیر کو شمال مشرقی نیو ساؤتھ ویلز میں گرج چمک کے ساتھ مزید شدید طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔نیو ساؤتھ ویلز سٹیٹ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست بھر میں 278 واقعات میں سے 81 سڈنی میں تھے۔

100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں اور موسلا دھار بارش نےسڈنی اور نیو ساؤتھ ویلز کے بیشتر حصے کو متاثر کیا ۔ سڈنی کے شمال مغرب میں تقریباً 500 کلومیٹر کے فاصلے پر 93 افراد پر مشتمل ایک چھوٹے سے قصبے کیریندا میں تین تجارتی عمارتیں تباہ ہو گئیں، جن کی چھتیں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے اُڑ گئیں۔نیو سائوتھ ویلز کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ جوش مرے نے کہا کہ ریاستی حکومت گاڑیوں کی مرمت کے لیے ادائیگی کرے گی۔

۔یاد رہے کہ اتوار کو سڈنی جانے والی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور قطر اور فجی سے آنے والی دیگر پروازوں کو برسبین کی طرف موڑ دیا گیا۔