اقوام متحدہ، غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام اور بحرانوں کے حل میں غیر موثر ثابت ہوئی ہے، ترک صدر

برازیلیا۔18نومبر (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام اور بحرانوں کے حل میں غیر موثر ثابت ہوئی ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق تر ک صدر نے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے صدر لولا دی سلوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک صدرنے کہا کہ ترکیہ اور برازیل کے تعلقات …

برازیلیا۔18نومبر (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام اور بحرانوں کے حل میں غیر موثر ثابت ہوئی ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق تر ک صدر نے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے صدر لولا دی سلوا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ترک صدرنے کہا کہ ترکیہ اور برازیل کے تعلقات کی ترقی میں اعلیٰ سطحی مذاکرات اہم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف برازیل کا موقف قابل تحسین ہے، ترکیہ نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی فروخت کو روکنے کے لیے کوششیں شروع کی ہیں ساتھ ہی وہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، غزہ سمیت دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے میں ناکام ہے اور بحرانوں کے حل میں غیر موثر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے برازیل کی جی 20صدارت کے دوران عالمی انتظامی اصلاحات کو ایجنڈے پر لانے کے اقدام کو درست قرار دیا۔