سعودی ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے میوزیم کمیشن کا آغاز

ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے میوزیم کمیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ العربیہ اردو کے مطا بق اس کمیشن کا مقصد لوگوں میں آگہی پیدا کرنا، ملکی تاریخ کو محفوظ کرنا، قومی شناخت کو اجاگر کرنا اور تخلیقی اظہار خیال کو فروغ د ینا ہے ۔ میوزیم کمیشن کے ویژن کواجاگر کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا …

ریاض ۔19نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے میوزیم کمیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

العربیہ اردو کے مطا بق اس کمیشن کا مقصد لوگوں میں آگہی پیدا کرنا، ملکی تاریخ کو محفوظ کرنا، قومی شناخت کو اجاگر کرنا اور تخلیقی اظہار خیال کو فروغ د ینا ہے ۔ میوزیم کمیشن کے ویژن کواجاگر کرنے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے جسے مستقبل کی کہانی کا نام دیا گیا ہے۔

اس میں ڈیجیٹل کنٹینٹ بھی شامل کیا جائے گا۔ جو میوزیم کمیشن اور ثقافتی مراکز سے متعلق چیزوں کو سامنے لائے گی۔ ان میں قومی عجائب گھر، المسماک پیلس میوزیم، جاکس میوزیم ، دریہ آرٹ فیوچرز اور جدہ میں قائم طارق عبدالحکیم میوزیم شامل ہیں۔

اس مہم کے دوران مستقبل کے عجائب گھروں کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، جن میں ریاض کا بلیک گولڈ میوزیم اور جدہ میں بحیرہ احمر میوزیم شامل ہیں، جس سے مملکت کے ثقافتی منظر نامے کو فروغ ملے گا۔