واشنگٹن ۔19نومبر (اے پی پی):امریکا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور آبادکاری کی سرگرمیوں کی مالی مدد اور معاونت پر اسرائیلی آبادکاری کی تنظیم امانا اور اس کے ذیلی ادارے بنیانی بار امانا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق امانا پر الزام ہے کہ اس نے سیٹلمنٹ چوکیوں کو قرضے اور مالی مدد فراہم کی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے …
اسرائیلی آباد کاری تنظیم اور اس کے ذیلی ادارے پر امریکی پابندیاں

مزید خبریں
واشنگٹن ۔19نومبر (اے پی پی):امریکا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور آبادکاری کی سرگرمیوں کی مالی مدد اور معاونت پر اسرائیلی آبادکاری کی تنظیم امانا اور اس کے ذیلی ادارے بنیانی بار امانا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔
العربیہ اردو کے مطابق امانا پر الزام ہے کہ اس نے سیٹلمنٹ چوکیوں کو قرضے اور مالی مدد فراہم کی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق تنظیم اپنی مالی مدد اور بنیادی ڈھانچے کو مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو بڑھانے اور فلسطینی زمینوں کو ضبط کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے۔
پابندیوں میں تنظیم اور اس کے ذیلی ادارے کے امریکا میں اثاثوں کو منجمد کرنا اور امریکی افراد یا اداروں کے ساتھ ان کے کسی بھی قسم کے مالی لین دین کو روکنا شامل ہے۔اس سے قبل میٹاریم فارم پر بھی اسی وجہ سے امریکی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔








