اقوام متحدہ۔19نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یوکرین تنازعہ کو مزید بڑھنے سے روکنے پر زور دیا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ،جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ساختہ اے ٹی اے سی ایم ایس میزائلوں سے روسی سرزمین کے اندرحملوں کی اجازت دی ہے۔ اقوام متحدہ …
روس کے خلاف حملوں کی امریکی اجازت ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کشیدگی سے بچنے پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔19نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یوکرین تنازعہ کو مزید بڑھنے سے روکنے پر زور دیا ہے۔
تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی ،جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی ساختہ اے ٹی اے سی ایم ایس میزائلوں سے روسی سرزمین کے اندرحملوں کی اجازت دی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہمارا موقف بہت واضح ہے کہ یوکرین میں جنگ کے مسلسل بڑھنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔.








