فلسطین اسرائیل تنازع کےچکر سے نکلنے کا بنیادی راستہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے،چینی صدر

ریو ڈی جنیرو۔19نومبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کہ غزہ میں جاری جنگ نے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے اور جنگ بندی کو فروغ دینا اور لڑائی کو جلد ختم کرنالازمی ہے تاکہ خطے میں انسانی بحران کو کم کرنےاور جنگ کے بعد کی تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔ منگل کو چینی میڈ یا گروپ …

ریو ڈی جنیرو۔19نومبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کہ غزہ میں جاری جنگ نے وہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے اور جنگ بندی کو فروغ دینا اور لڑائی کو جلد ختم کرنالازمی ہے تاکہ خطے میں انسانی بحران کو کم کرنےاور جنگ کے بعد کی تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کی جا سکے۔

منگل کو چینی میڈ یا گروپ کے مطا بق چینی صدر نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 19 ویں جی 20سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گروپ کو اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی ٰ کے حوالے سے مزید اہم کردار ادا کرنے اور بحران کے پرامن حل کے لئے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازع کےمسلسل چکر سے نکلنے کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد، فلسطینی قوم کے جائز حقوق کی بحالی اور ایک آزاد مملکت فلسطین کا قیام ہے۔

چینی صدر نے مز ید کہا کہ چین میں غربت کے خاتمے کے عمل نے ظاہر کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت کے مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ چین کامیاب ہو سکتا ہے تو دوسرے ترقی پذیر ممالک بھی کامیاب ہو سکتے ہیں

۔ غربت کے خلاف جنگ جیتنے میں چین کی کامیابی کی یہ عالمی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈبلیو ٹی او کے قوانین کو بدلتے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

نہ صرف دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے بلکہ مستقبل کے لئے نئے قوانین کی تشکیل اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے اختیار، افادیت اور مطابقت کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے، مصنوعی طور پر عالمی منڈی کو تقسیم کرنے اور سبز اور کم کاربن کے نام پر تحفظ پسندی سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔