حج 2025، 65 سال سے زیادہ عمر کے عازمین کے لئےکورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

ریاض۔21نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کے لیے 65 سال سےزیادہ عمر کے عازمین کے لئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں …

ریاض۔21نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2025 کے لیے 65 سال سےزیادہ عمر کے عازمین کے لئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔