فیصل آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو چنے کی پچھیتی کاشت آئندہ چند روز کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پلسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ڈائریکٹر محمد رفیق نے بتایا ہے کہ اگرچہ چنے کی کاشت کا بہترین وقت 15سے20نومبر تک ہوتا ہے تاہم اگر کسی وجہ سے کاشتکار مقررہ وقت کے اندر چنے کی فصل کاشت نہیں کر سکے تو وہ 10دسمبر تک …
فیصل آباد،کاشتکاروں کو چنے کی پچھیتی کاشت آئندہ چند روز میں مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی):کاشتکاروں کو چنے کی پچھیتی کاشت آئندہ چند روز کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پلسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ڈائریکٹر محمد رفیق نے بتایا ہے کہ اگرچہ چنے کی کاشت کا بہترین وقت 15سے20نومبر تک ہوتا ہے تاہم اگر کسی وجہ سے کاشتکار مقررہ وقت کے اندر چنے کی فصل کاشت نہیں کر سکے تو وہ 10دسمبر تک پچھیتی کاشت کر سکتے ہیں لیکن پچھیتی کاشت سے وہ بمپر کراپ حاصل نہیں ہو سکتی جو بروقت کاشت سے حاصل کی جا سکتی ہے اس لئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت کاشت کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، جھنگ، تھل، خوشاب، میانوالی،لیہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر سمیت وسطی و جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسم ربیع کی اہم پھلی دار فصل چنا کا شت کر کے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ بھی چنے کی فی ایکڑ پیداورار میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا چنے کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ چنے کی دیسی اقسام بٹل 98، پنجاب 2008،بلکسر 2000، ونہار 2000، تھل 2006، سی ایم 98،کابلی قسم نور 91اور سی ایم 2008 وغیرہ کی بروقت کاشت یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنے کی بہتر پیداوار کے لئے 13کلو گرام نائٹروجن فی ایکڑ استعمال کریں، فاسفورس 36کلو گرام فی ایکڑ بھی موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنے کی بہتر پیداوار کے لئے پودوں کی تعداد 85سے 95ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چنے کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی درپیش ہو تو وہ محکمہ کی فری ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔








