ساہیوال۔ 27 نومبر (اے پی پی):پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں میں ساڑھے 12ایکڑ سے 25ایکڑ تک ملکیتی رقبے پر گندم کاشت کرنے والوں کے لئے ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر اور 25ایکڑ سے زائد ملکیتی رقبے پرگندم کاشت کرنے والوں میں ایک ہزار مفت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ بات ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے کمشنر آفس میں گندم آگاؤ مہم کے جائزہ …
پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں میں ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر،ایک ہزار مفت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے جائیں گے،ڈائریکٹر زراعت ساہیوال
ساہیوال۔ 27 نومبر (اے پی پی):پنجاب حکومت کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں میں ساڑھے 12ایکڑ سے 25ایکڑ تک ملکیتی رقبے پر گندم کاشت کرنے والوں کے لئے ایک ہزار لیزر لینڈ لیولر اور 25ایکڑ سے زائد ملکیتی رقبے پرگندم کاشت کرنے والوں میں ایک ہزار مفت گرین ٹریکٹر تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ بات ڈائریکٹر زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے کمشنر آفس میں گندم آگاؤ مہم کے جائزہ اجلاس میں بتائی جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر صفدر حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزا ز اسلم مارتھ، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید سمیت کراپ رپوٹنگ، اریگیشن اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اوکاڑہ اور پاک پتن کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں 26 نومبر تک8لاکھ5ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے جبکہ ڈویژن کے لئے ہدف 9لاکھ20ہزار ایکڑ ہے اس طرح 88فی صد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔کمشنر شعیب اقبال سید نے گندم کی بوائی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کی فوڈ سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کسانوں کو ہر ممکن سہولیات یقینی بنا رہی ہے جس میں معیاری بیج، کھاد، زرعی ادویات اور نہری پانی کی مسلسل فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف نے کسانوں سے قریبی رابطہ رکھ کر اور فارمرز میٹنگ کے مسلسل انعقاد سے کسانوں کو گندم کاشت کی ترغیب دی جو لائق تحسین ہے۔









