رحیم یار خان، کماد کے کاشتکاروں کو پرمٹ، سی پی آر اور رقم کی ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس

رحیم یارخان ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت شوگر کرشنگ سیزن کے دوران کماد کے کاشتکاروں کو پرمٹ، سی پی آر کے اجراء اور رقم کی ادائیگیوں کا جائز ہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈ منسٹریٹیو آفیسر ریاست علی، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی سمیت پانچوں شوگر ملز کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز انتظامیہ …

رحیم یارخان ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی زیر صدارت شوگر کرشنگ سیزن کے دوران کماد کے کاشتکاروں کو پرمٹ، سی پی آر کے اجراء اور رقم کی ادائیگیوں کا جائز ہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈ منسٹریٹیو آفیسر ریاست علی، ڈی او انڈسٹریز عماد الدین جتوئی سمیت پانچوں شوگر ملز کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شوگر ملز میں کماد لانے والے کاشتکاروں کو اوریجنل سی پی آر کا اجراء کیا جائے۔

کاشتکاروں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض شوگر ملز کاشتکاروں کو سی پی آر کی کچی پرچی فراہم کر رہی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شوگر ملز کاشتکاروں کو کماد کا اعلان کردہ نرخ فراہم کریں نرخ میں کٹوتی کی شکایات پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مقررہ وقت کے مطابق کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کرشنگ سیزن کی مانیٹرنگ کے لئے مختلف وفاقی اور صوبائی سطح کے ادارے خدمات سر انجام دے رہے ہیں شوگر ملز انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں سے اپنا تعاون یقینی بنائے اور کماد کی آمد سے لیکر چینی کی تیاری و فروخت کے تمام ریکارڈ کی رسائی متعلقہ اداروں تک ممکن بنائی جائے۔

اس ضمن میں بھی شکایات قبول نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام شوگر ملز یقینی بنائیں کے شاہرات پر کماد کی ٹرالیوں کی لائنیں نہ لگیں اور تمام ٹرالیوں کو شو گر ملز اپنے یارڈ میں ایڈجسٹ کرے جبکہ شوگر ملز کو آنے والی کماد کی ٹرالیاں وزن اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ شوگر سیزن کے دوران حادثات کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔