اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے تین لاکھ 36ہزار 674 خاندانوں کے افراد اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 20ہزار 803خاندانوں نے ابھی تک اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانا ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں عارضی طورپر بے گھر افراد کے شمالی و جنوبی وزیرستان ، خیبر …
آپریشن ضرب عضب سے متاثر 3 لاکھ 36ہزارخاندان اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں ، ایف ڈی ایم اے
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے تین لاکھ 36ہزار 674 خاندانوں کے افراد اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 20ہزار 803خاندانوں نے ابھی تک اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانا ہے۔ ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں عارضی طورپر بے گھر افراد کے شمالی و جنوبی وزیرستان ، خیبر و اورکزئی اور کرم ایجنسی کے مجموعی طورپر 3 لاکھ 36ہزار 674خاندان اپنے اپنے علاقوں میں واپس پہنچ چکے ہیں









