اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چین کی حکومت نے پاکستانی طالب علموں کو ثقافت کے شعبہ میں اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے خصوصی پروگرام کی منظوری دی ہے جس کے تحت ہر سال ثقافت کے مضمون میں پاکستانی طالب علم چین میں ماسٹرز ڈگری تعلیم حاصل کرسکیں گے جس کے تمام تر اخراجات چین کی حکومت برداشت کرے گی۔ اس امر کا اظہار بدھ کو پاکستان …
چین کے کلچرل قونصلر یو یی کی وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن انجینئر عامر حسن سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) چین کی حکومت نے پاکستانی طالب علموں کو ثقافت کے شعبہ میں اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے خصوصی پروگرام کی منظوری دی ہے جس کے تحت ہر سال ثقافت کے مضمون میں پاکستانی طالب علم چین میں ماسٹرز ڈگری تعلیم حاصل کرسکیں گے جس کے تمام تر اخراجات چین کی حکومت برداشت کرے گی۔ اس امر کا اظہار بدھ کو پاکستان میں چین کے کلچرل قونصلر یو یی نے وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن انجینئر عامر حسن سے ملاقات میں کیا۔ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن میں ہونے والی اس ملاقات میں جوائنٹ سیکریٹری سید جنید اخلاق ، ڈپٹی سیکریٹری نذیراحمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔چین کے کلچرل قونصلر یو یی نے انجینئر عامر حسن کو بتایا کہ ثقافت کے شعبے میں دئیے جانے والے یہ تعلیمی وظائف غیرمعمولی اور منفرد اہمیت کے حامل ہیں جن پر اٹھنے والے تعلیمی اخراجات عام وظائف سے زائد ہیں۔ ان تعلیمی وظائف پر عمل درآمد کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا۔ انجینئر عامر حسن نے نیشنل لائبریری میں چین کارنر کے قیام کی پیشکش کی جس پر چینی کلچرل قونصلر نے کہا کہ نیشنل لائبریری میں چین کارنر کے قیام کے لئے آنے والے دنوں میں اقدامات کئے جائیں گے۔









