وزیراعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں میں (آج) ٹولز کٹ تقسیم کی جائیں گی

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں میں (آج) جمعرات کو ٹولز کٹ تقسیم کی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات احسن اقبال مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیوٹک حکام نے بتایا کہ ٹولز کٹ تربیت مکمل کرنے والے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں میں (آج) جمعرات کو ٹولز کٹ تقسیم کی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت (نیوٹیک) کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات و اصلاحات احسن اقبال مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیوٹک حکام نے بتایا کہ ٹولز کٹ تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو دی جا رہی ہیں تاکہ وہ معاشرے میں روزگار حاصل کر سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔

Leave a Reply