کراچی ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 30.39 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51103.53 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2 ارب 13 کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 536 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ 68 ہزار 327 …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکس مزید 30.39 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51103.53 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 30.39 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51103.53 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2 ارب 13 کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 536 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 7 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ 68 ہزار 327 روپے کی مندی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 55 لاکھ 6 ہزار 520 حصص کا خسارہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 51100 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا مزید 30.39 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 51103.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں منگل اور پیر کو بھی بالترتیب 137.23 پوائنٹس اور 1084.78 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی تھی۔








