چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن رسول بخش پھلپھوٹو کے خلاف بدعنوانی ریفرنس، لاہور میں غیر قانونی سب کیمپس کھولنے پر سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال، روہڑی مین کینال کو پختہ کرنے کے منصوبے میں سرکاری فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہونے …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن رسول بخش پھلپھوٹو کے خلاف بدعنوانی ریفرنس، لاہور میں غیر قانونی سب کیمپس کھولنے پر سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال، روہڑی مین کینال کو پختہ کرنے کے منصوبے میں سرکاری فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہونے پر ڈی اے ڈی ڈویژن ضلع شہید بے نظیر آباد کے افسران کے خلاف انوسٹی گیشن اور 25 ارب 24 کروڑ روپے کی مشتبہ بینک ٹرانزیکشن پر محمد آصف کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن رسول بخش پھلپھوٹو و دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے 400 سے 500 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظفر اقبال، سب کیمپس لاہور کی انتظامیہ و دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر یونیورسٹی میں لاہور میں غیر قانونی طور پر سب کیمپس کھولنے، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ذاتی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔

Leave a Reply