اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ خوشی اسلوبی سے طے پانے سے پاکستان کی فتح ہوئی ہے، حکومت کے نزدیک پاکستان کی سلامتی اور قومی اداروں کے مابین اعتماد سازی اولین ترجیح ہے جس کے بغیر ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ خوشی اسلوبی سے طے پانے سے پاکستان کی فتح ہوئی ہے، حکومت کے نزدیک پاکستان کی سلامتی اور قومی اداروں کے مابین اعتماد سازی اولین ترجیح ہے جس کے بغیر ایک مضبوط اور جمہوری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ جمعرات کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے متعلق جس بردباری اور دانش مندی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس کےلئے سول حکومت اور سیکورٹی ادارے قابل تحسین ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مسئلے کے حل سے متعلق جہاں قومی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے وہاں اس کا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو لے کر تحریک انصاف اور اپوزیشن کے دیگر چند حلقوں میں یہ شدید خواہش پائی جا رہی تھی کہ اس کے نتیجہ میں موجودہ حکومت کو دباﺅ میں لا کر اپنے مذموم مقاصدحاصل کئے جائیں۔








