اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے حوالہ سے وزارت سیفران اور نادرا کے مابین جمعرات کو وزارت سیفران میں ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تقریباً 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین ابھی بھی پاکستان میں موجود ہیں، افغان مہاجرین کے ڈیٹا بیس …
غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے حوالہ سے وزارت سیفران اور نادرا کے مابین معاہدہ پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے حوالہ سے وزارت سیفران اور نادرا کے مابین جمعرات کو وزارت سیفران میں ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تقریباً 6 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین ابھی بھی پاکستان میں موجود ہیں، افغان مہاجرین کے ڈیٹا بیس سے نہ صرف بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں افغان مہاجرین کی تعداد کی تصدیق کی جائے گی بلکہ یہ مردم شماری کیلئے بھی بہت مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کیلئے 21 رجسٹریشن سنٹرز اور موبائل سنٹرز کھولے جائیں گے جس کے نتیجہ میں افغان مہاجرین کو بھی بلاوجہ ہراساں ہونے سے بچایا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سیفران و دیگر سیاسی جماعتیں اور صوبائی حکومتیں بھی اس حوالہ سے مزید تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کا یہ عمل 10 ماہ میں مکمل کیا جائے گا جبکہ جولائی کے آغاز سے رجسٹریشن سنٹرز کا قیام عمل میں آنا شروع ہو جائے گا۔








