پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی صنعت میں تعاون کی موجودہ شراکت داری کی تبدیلی کے لیے تین اہم دستاویزات پر دستخط

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی صنعت میں تعاون کی موجودہ شراکت داری کی تبدیلی کے لیے تین اہم دستاویزات پر دستخط کئے گئے ۔ان دستاویزات پر پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ترکی کے وزیر دفاع فکریلسک کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔پہلے دونوں جانب سے پاکستان کے 52 سپر مشاق ٹرینر کرافٹ کی فروخت کے لیے ایک …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی صنعت میں تعاون کی موجودہ شراکت داری کی تبدیلی کے لیے تین اہم دستاویزات پر دستخط کئے گئے ۔ان دستاویزات پر پاکستان کے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور ترکی کے وزیر دفاع فکریلسک کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔پہلے دونوں جانب سے پاکستان کے 52 سپر مشاق ٹرینر کرافٹ کی فروخت کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ائیر کرافٹ ترک ایر فورس کوفراہم کرے گا ۔یہ معاہدہ چئیرمین پی اے سی ایر مارشل ارشد ملک اور ترک انڈرسیکرٹری ایس ایس ایم پروفیسر ڈاکٹر اسمٰعیل دامیر کے درمیان طے پایا تھا ۔

Leave a Reply