بھارت کلبھوشن کا معاملہ کسی بھی عدالت میں لے جائے اس کے ہاتھ پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، عابد شیر علی

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن کا معاملہ کسی بھی عدالت میں لے جائے اس کے ہاتھ پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس کو پاکستان کے قوانین کے مطابق سزائے موت دی جائے گی، ڈان لیکس کے معاملہ پر وزیر داخلہ نے موقف پیش کر دیا، اب کسی قسم کا ابہام …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت کلبھوشن کا معاملہ کسی بھی عدالت میں لے جائے اس کے ہاتھ پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس کو پاکستان کے قوانین کے مطابق سزائے موت دی جائے گی، ڈان لیکس کے معاملہ پر وزیر داخلہ نے موقف پیش کر دیا، اب کسی قسم کا ابہام نہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملہ پر وزیر داخلہ نے حکومت پاکستان کا موقف پیش کر دیا، اب کسی قسم کا ابہام نہیں ہے، ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملہ پر راز کی بات چھپائی نہیں گئی، قومی اداروں کے ساتھ تعلقات شروع دن سے اچھے ہیں، ملک میںاستحکام اور قومی اداروں کا احترام کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply