وزیراعظم محمد نواز شریف کا چیچہ وطنی میں مویشی منڈی کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب

چیچہ وطنی ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیچہ وطنی کو موٹر وے سے ملانے، سوئی گیس کی فراہمی، بہتر تدریسی سہولیات سمیت جامع ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، چند برسوں میں ترقی کے عروج پر ہوگا اور دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے گا، نت نئے الزام لگانے اور جھوٹ بولنے والے …

چیچہ وطنی ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چیچہ وطنی کو موٹر وے سے ملانے، سوئی گیس کی فراہمی، بہتر تدریسی سہولیات سمیت جامع ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، چند برسوں میں ترقی کے عروج پر ہوگا اور دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے گا، نت نئے الزام لگانے اور جھوٹ بولنے والے پاکستان کے کلچر سے واقف نہیں، عوام نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں، ہم پانچ سال کے بعد اپنا حساب دیں گے اور مخالفین کو بھی اپنا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں 23 کروڑ روپے کی لاگت سے مویشی منڈی کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد طفیل جٹ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ویٹرنری یونیورسٹی چیچہ وطنی کیمپس کے قیام، چیچہ وطنی شہر کے لئے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ، سڑکوں کے لئے بھی 25 کروڑ روپے اور حلقہ 162 میں بجلی کی فراہمی کے لئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے چیچہ وطنی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کر کے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے، گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گورنمنٹ ڈگری کالجز گرلز میں ایم اے کی کلاسز کے اجراءکا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے چیچہ وطنی کے حلقوں 162، 163، 225، 226 کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، دہشت گردی، انتہاءپسندی، لوڈ شیڈنگ سمیت ملک کو درپیش چیلنجوں پر موثر انداز میں قابو پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کے درجنوں کارخانوں سے لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی، موٹر ویز اور شاہرات کی تعمیر سے کاشتکاروں کو منڈیوں اور دیگر شہروں تک اپنی اجناس پہنچانے میں سہولت ملے گی، کسانوں کے لئے یوریا، ڈی اے پی اور ٹیوب ویل کی بجلی کا ریٹ کم کر دیا گیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور دہشت گردوں کو ہم نے ڈھیر کر دیا ہے، یہ اﷲ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے۔

Leave a Reply